بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے مسجد یثرب میں نماز جمعہ کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "میں آپ عظیم پاکستانی قوم، اپنے عزیز بھائیوں اور بہنوں کا ایرانی قوم کی طرف سے، اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی طرف سے اور خصوصاً اسلامی انقلاب کے رہبر معظم امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی طرف سے خلوص دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔"
انہوں نے کہا: "میں پاکستان کے ہر فرد کا - شہر سے لے کر گاؤں تک اور مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک - خلوص دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان 12 روزہ جنگ کے دوران دن رات میدان میں آ کر اپنی دعاؤں اور حمایت سے ایرانی قوم کا ساتھ دیا۔"
مجلس شورائے اسلامی کے کے سربراہ نے کہا: "آج تمام اسلامی امت کا فرض ہے کہ وہ استکبار اور صہیونی ریاست کے سامنے استقامت کے ساتھ کھڑی ہوجائے۔ طفل کُش اور مجرم صہیونی ریاست عورتوں اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور معاشروں کو جلا رہی ہے۔"
قالیباف نے کہا: "گذشتہ 12 روزہ جنگ میں آپ نے دیکھا کہ اسلامی انقلاب اور ایران کے عوام نے کس طرح اپنے عزم اور طاقت سے اسلام کے دشمنوں کو سزا دی۔"
انھوں نے کہا: "آج اسلامی امت کی وحدت نہ صرف ایک ضرورت ہے بلکہ ایک الٰہی حکم اور شرعی اور دینی فریضہ ہے۔ تمام اسلامی ممالک کو ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر یکجا ہو کر صہیونی ریاست کے مد مقابل کھڑا ہونا چاہئے۔"
مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا: "میں یہاں پر رہبر معظم امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کا سلام آپ سب عزیزوں اور پاکستان کی پوری قوم کو پہنچاتا ہوں اور ان شاء اللہ آپ کا سلام بھی پہلی فرصت میں رہبر معظم کی خدمت میں پیش کروں گا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر تین دن پہلے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان روانہ ہوئے تھے۔ انھوں نے صدر پاکستان، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سربراہوں اور اراکین اور اعلیٰ سیاسی عہدیداروں ـ بشمول محمد شہباز شریف، وزیر اعظم پاکستان ـ سے ملاقاتیں اور بات چیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ